حافظ نعیم الرحمن 25

غزہ کا مقدمہ اقوامِ متحدہ جانا چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ کا مقدمہ اقوامِ متحدہ میں جانا چاہیے۔ جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس پر بات نہیں ہوئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ لوگ غزہ میں امن قائم کرنے کی بات کرتے ہیں، مغربی کنارے کا ذکر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بار بار حماس کو غیر مسلح کرنے کا اعلان کرتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے جو ہتھیار استعمال کیے ان سے انسانوں کے جسم راکھ بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں