نیتن یاہو 37

غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں ہوگی، نیتن یاہو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں ہوگی، اجازت دینے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں تاہم ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

نیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے، اسرائیل کسی بھی حملے کا بھرپور اور طاقتور جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس مقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کو داخل ہونے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں