اقوام متحدہ 104

غزہ میں دہشت اور مصائب کا سلسلہ ہرصورت بند ہونا چاہیے، اقوام متحدہ

جنیوا(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اتوار کے روز رفح میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غزہ میں دہشت اور مصائب کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے وضاحت کی کہ “اسرائیلی حکام کو ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک ترسیل کی اجازت کی سہولت فراہم کرنی چاہیے اور تمام کراسنگ کو کھولنا چاہیے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں