ڈیوڈ لیمی 107

غزہ جنگ نہ رکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، برطانیہ

لندن ( رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ نہ رکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے برطانیہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل کے اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر خوفزدہ اور شدید ناپسندیدگی محسوس کر رہے ہیں۔

ایک مشترکہ بیان میں ڈیوڈ لیمی اور 24 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں