تعطیلات 48

عیدالاضحی پر 6 تعطیلات کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )ملک بھر میں عید الاضحی 27 مئی کو منائی جائے گی ، جس کےلئے رواں سال 5 سے 6 سرکاری تعطیلات کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی 27 مئی بروز بدھ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک شیڈول ہیں، جو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر 5 روزہ بریک بنتی ہیں۔تاہم، حکومتی ذرائع کے مطابق پردیسیوں کو اپنے آبائی شہروں کا سفر کرنے اور اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کی سہولت دینے کے لئے چھٹیوں کا آغاز 26 مئی بروز منگل سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اگر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ منظوری دے دی گئی تو عید کی تعطیلات کا یہ سلسلہ 6 دنوں پر محیط ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں