کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیر جانبدارانہ بنانیکے ضمن میں تمام اسٹیک ہںولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہںوئے رینج,زونز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر عیدالاضحی سال2025 کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیاد پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں,دینی مدارس وغیرہ ودیگراسٹیک ہںولڈرز کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات / شرائط کا پابند بنانیکے ساتھ ساتھ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ عیدالاضحی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر سے وقتا فوقتا جاری احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ مانیٹرنگ کی بدولت مشکوک,مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ لگا کر ممکنہ گھنانے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بناتے ہںوئے قیام امن اور حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے.
علاوہ اذیں اس سلسلے میں شہر میں قائم زونل ضلعی کنٹرول رومز اور تھانہ جات کے وائرلیس کنٹرول رومز کے باہمی روابط جیسے اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام مساجد,امام بارگاہوں،عیدگاہوں،نماز عید کے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیاجائے اور بعدازاں انہیں درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے نا صرف متعلقہ پولیس بلکہ پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایا, جائے.
مرتب کردہ پلان میں ایس ایس پیز،ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی ذمہ داریوں کا بھی تفصیلی احاطہ کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت تھانوں کی سطح پر سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل سرویلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں جنکی ڈپلائمنٹ شاپنگ سینٹرز, پر ہجوم پبلک مقامات,مویشیاں منڈیوں, مختص کردہ پارکنگ لاٹس اور نماز عید کے مقامات کے اندرونی حصوں اور اطراف میں ممکن بنائی جائے۔









