شاہد آفریدی 238

عید پر بچوں کو دیکھ کر انہیں اپنا بچپن یاد آتا ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عید پر بچوں کو دیکھ کر انہیں اپنا بچپن

یاد آتا ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید الاضحی پر بچپن کی قیمتی یادوں کو ایک بار پھر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن

میں والد صاحب کے ساتھ منڈی بڑے شوق سے جاتے تھے۔اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بچپن میں بکرے کے

سر پر مہندی بھی لگاتے تھے، اس کو سجاتے تھے اور عید سے ایک دن پہلے جانوروں کے پاس ساری رات گزارتے تھے۔

اْنہوں نے بتایا کہ صبح جب جانور ذبح ہوتے تھے تو رو پڑتے تھے کیونکہ جانوروں سے اتنا پیار ہوجاتا تھا کہ

انہیں ذبح کرنے سے منع کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں