مٹھائی 45

عید قریب آتے ہی مٹھائی اور بیکریوں پر رش بڑھ گیا

حجرہ شاہ مقیم (رپورٹنگ آن لائن )عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی مٹھائی اور بیکریوں کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ شہری اپنے عزیز و اقارب کی تواضع اور عید کی خوشیوں کے لیے مٹھائیاں اور بیکری مصنوعات خرید رہے ہیں۔

مختلف بیکریوں پر کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں کاروبار کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مہمانوں کی تواضع کے لیے مٹھائی خریدنا ایک روایت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں