مریم نواز 189

عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے، مریم نواز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حق و سچ کےلئے کھڑا ہونا بزدل لوگوں کا کام نہیں ہے، سازشیوں کا بھی ایک یوم حساب ہے، قدرت اپنے طریقوں سے بے نقاب کرے گا،

ہفتہ کو نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حق و سچ پر کھڑنا ہونا اور اس کےلئے تکالیف برداشت کرنا، ظلم سہنا، پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے جبکہ قدرت کے اپنے طریقے ہیں جو سازشیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں