وفاقی حکومت

عوامی شکایات و تجاویز سے متعلق امور کی بہتری کے لیے چینی صدر کے اہم خیالات پر مبنی مطالعاتی کتاب کی اشاعت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے قومی محکمہ برائے عوامی شکایات و تجاویز کی جانب سے مرتب کردہ عوامی شکایات و تجاویز سے متعلق امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے اہم خیالات پر مبنی مطالعاتی کتاب پیپلز پبلشنگ ہاؤس نے حال ہی میں شائع کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سےشی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے عوامی شکایات و تجاویز سے متعلق امور کو عوامی رائے کے اظہار، سماجی تنازعات کے حل، اور سماجی ہم آہنگی و استحکام کے تحفظ کے لئے آگے بڑھانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یہ کتاب 9 ابواب پر مشتمل ہے، جو عوامی شکایات و تجاویز سے متعلق امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے سی پی سی سینڑل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کے بنیادی مقاصد، روحانی جوہر، وافر موضوعات اور عملی تقاضوں کی وضاحت کرتی ہے۔