عوامی جمہوریہ کوریا 132

عوامی جمہوریہ کوریا سے متعلقہ قراردادوں میں رول بیک شرائط پرجلد ازجلد عملدرآمد سے ڈیڈ لاک ختم ہوسکتا ہے:چینی سفیر

ویانا (ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ اور ویانا میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چینی سفیر وانگ چھن نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) سے متعلقہ قراردادوں میں رول بیک کی اصطلاح پر جلد ازجلد عملدرآمد ڈیڈ لاک ختم کرنے کا موثر طریقہ ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جنرل کانفرنس نے گزشتہ روز ایجنسی اورعوامی جمہوریہ کوریا کے مابین، عدم پھیلا ﺅکے سمجھوتے (این پی ٹی) کے تحفظ جاتی معاہدے پرعملدرآمد کے عنوان سے قرارداد منظور کی۔ دریں اثنا ، جوہری تجربات پرپابندی کے جامع معاہدے(سی ٹی بی ٹی) کے قانونی طور پر موثر ہونے کے حوالے سے 12 ویں کانفرنس میں ،سی ٹی بی ٹی تںظیم کے پریپریٹری کمیشن نے سی ٹی بی ٹی کےنافذ العمل ہونےکو فروغ دینے اور اعلامیہ کی 25 ویں سالگرہ کے حوالے سے حتمی اعلامیہ اور اقدامات کا اجرا کیا۔

چینی وفد کی تجویزپر دونوں دستاویزات میں ڈی پی آر کے سے متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی قراردادوں کی واپسی کی شرائط شامل تھیں۔وانگ نے کہا کہ رول بیک کی شرائط 2006 میں یو این ایس سی کی متعلقہ قرارداد میں وضع کی گئی تھیں ، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اسے مذکورہ دو بڑی بین الاقوامی تنظیموں کی اہم دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں