فیاض الحسن چوہان

عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے لارہی ہے،فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں صف میں کھڑا ہو گا، ملک کو دیوالیہ بنانے والے کرپٹ حکمران قوم کے مجرم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 17 میں سوئی گیس اور واٹر سپلائی کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ محفوظ، شکیل چوہان، اظہر اقبال ستی، انیس ستی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔