اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، سابق وزیراعظم نے آئین وقانون کی دھجیاں اڑائیں۔
ملیکہ بخاری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن کے سامنے تحریک انصاف کے رہنما پیش ہوئے، عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں صرف طاقتور کوقانون کے تابع کرنا ہے، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز کو روکنے کے اقدامات کرے۔