لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ عوام کو عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے، اپنی بداعمالیوں کے تحفظ کیلئے عوام کو سڑکوں پر لانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ہر بار بری طرح فلاپ ہوا، حکومت کرپشن خا تمے اور اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت نے اصلاحا ت کے ذریعے بہتری کی بنیادی رکھ دی ہے،جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اوربہت جلد ثمرات عوام تک پہنچیں گے،ملک سے غربت بے روزگاری مہنگائی کا خاتمہ اورقوم کو کرپٹ سسٹم سے نجات وزیراعظم عمران خان کامشن ہے جسے ہرصورت پوراہوناہے۔
انہو ںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کی قیادتوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔