سنٹر شیرگڑھ 96

عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کی مراکز صحت کی مانیٹرنگ

اوکاڑہ ( شیر محمد)انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک اختر آباد، 18/1 ایل اور رورل ہیلتھ سنٹر شیرگڑھ میں دستیاب طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ایمرجنسی، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (OPD)، لیبارٹری، فارمیسی اور حفاظتی ٹیکہ جات مراکز کا معائنہ کیا، سی ای او ہیلتھ نے مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،

انہوں نے میڈیکل اسٹاف کو مریض دوست رویہ اپنانے اور دورانِ ڈیوٹی ذمہ دارانہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کی مزید برآں، انہوں نے پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، ریکارڈ کی درستگی اور آلات کی فنکشنل حالت کا بھی جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا ہر ممکن بہتری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں