مسرت جمشید چیمہ 104

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں ریلیف کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آنے والوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی اور منصوبے صرف بیانات تک محدود ہیں ،عوام کو جب بھی موقع ملا وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا محاسبہ کریں گے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولے کواپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے ، شکر ہے مسلم لیگ (ن) والوں نے نواز شریف کی رونمائی تو کی ہے ، ملک اور عوام کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والوں کی جانب سے ریلیف کے بیانات آنکھوں میں دھول جھونکنے سے زیادہ کچھ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے اورحکمران ٹولہ جتنی جلدی اس حقیقت کو تسلیم کر لے گا یہ ان کے لئے اتنا ہی اچھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں