ہولڈنگ کمپنی

عمرہ سیزن کے دوران 60 لاکھ سے زائد مسافروں کی سعودی ہوائی اڈوں سے آمد و رفت

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)دی ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 1446ھ کے عمرہ سیزن کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ مسافر اور زائرین چار سعودی ہوائی اڈوں سے گزرے۔

رمضان المبارک کے دوران اور سات شوال تک عمرہ سیزن اپنے عروج پر تھا۔ اس دوران جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں اور زائرین کی سب سے بڑی تعداد گذری۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر مسافروں کی آمد و رفت سمیت 4.6 ملین سے زائد مسافروں کی آمدورفت ہوئی جبکہ اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کی تعداد 2.1 ملین تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران پروازوں کی کل تعداد تقریبا 40,000 تک پہنچ گئی، جس میں 25,000 سے زیادہ بین الاقوامی پروازیں اور 14,000 سے زیادہ اندرون ملک پروازیں شامل ہیں۔جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمرہ زائرین کا مرکز ہے۔

اس میں 53 لاکھ سے زیادہ مسافروں اور عازمین کے ساتھ سب سے زیادہ ہوائی ٹریفک کا حجم ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد مدینہ منورہ کا شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 11 لاکھ سے زیادہ مسافروں اور عازمین کے ساتھ ہ دوسرے نمبر پر رہا۔