عمرشریف 135

عمرشریف کی نماز جنازہ آج 3 بجے ادا کی جائیگی، جواد عمر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ(آج) بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ(آج) بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پارک کلفٹن میں نماز جنازہ بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں