لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں‘عمران صاحب کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ‘ دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے‘ آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔