اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے ،عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ،عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی ،عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں ،ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے ،آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دےسکتے، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استیفیٰ دے دیں ، عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں ،
پٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا، چینی، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا ، تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے ،عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاوں کی آوازیں سُنیں اور استیفیٰ دیں۔