عمران اسماعیل

عمران خان ہی سیاست کے بدبودار کرداروں کو ختم کرسکتے ہیں، عمران اسماعیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ہی سیاست کے بدبودار کرداروں کو ختم کرسکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عجیب منطقیں ہیں جب ڈالر کاریٹ کم ہوا تو شہباز شریف کا کارنامہ تھا اور اب ہر چیز اوپرجارہی ہے تو ذمہ دارعمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے اعصاب پر اتنا سوارہوچکا ہے ان کی سیاست اب صرف عمران خان کے گردگھوم رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے وہ عمران خان ہی ہے جو سیاست کے ان بدبودارکرداروں کو ختم کرنے جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91 پیسے کا اضافہ کر دیا، پہلے 16 روپے 91 پیسے تھا اب بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو گیا۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کے مطابق آئی ایم ایف پلان بمطابق اگلے دو ماہ میں پٹرول 270 روپے کا کریں گے تب جا کر آئی ایم ایف کا ایک ارب ملے گا۔