اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ،شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد بکواس کی ہے اس پر بھی کاروائی ہونی چاہیے ، شیخ رشید اور عمران خان ایک پارٹی کے سربراہ پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں اس پر ثبوت مانگے جائیں، عمران خان کو یہودی پیسے دے رہے ہیں وہ بغیر سوچے سمجھے منہ سے گند نکال دیتا ہے ،عمران خان ایک فتنہ ہے جس سے کئی فتنے پیدا ہوئے ، عمران خان باتیں ریاست مدینہ کی باتیں کرتا حرکتیں اس کی سنگسار والی ہیں ، عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کواعتماد میں لئے بغیر دہشتگردی کی پالیسیز بنائیں،پارلیمنٹ فوج اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر فیصلہ کریں ۔
جمعرات کو وزیر محنت سندھ سعید غنی نے سندھ ہائوس میں پارٹی رہنمائوں نے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی لیکن عمران خان نے انہیں پیر جامانے دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کو عمران خان نے اعتماد میں لئے بغیر دہشتگردی کی پالیسیز بنائیں ،اگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر فیصلے ہوتے تو نتائج برعکس ہونے تھے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دہشتگردوں کی حمایت کی اور کررہا ہے ، انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بیانات سے دہشت گردوں کو تقویت ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دہشت گردوں کے خلاف بولنے کی ہمت نہیں ہے ،پارلیمنٹ فوج اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر فیصلہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج کو اب لائحہ عمل بنانا ہوگا کہ ان دہشتگردوں کو دوبارہ ختم کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آصف علی زرداری کے خلاف سنگین الزام لگایا ،پیپلز پارٹی تو دہشتگردی کا شکار رہی ہے ،ہم نے نعشیں اٹھائی ہیں نا کہ نعشیں بچھانے والوں کا ساتھ دیا ہے ،ایسے الزامات کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ،بغیر سوچے سمجھے عمران منہ سے گند نکال دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے پاکستان کے دشمن ممالک خوش ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو یہودی پیسے دے رہیں ہیں تاکہ ایسے بیانات دیتا رہے ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان چاہتا ہے کہ پاکستان تباہ ہوجائے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر بات پر کہتا ہے کہ میں دعا کررہا تھا کہ میرے خلاف ایوزیشن ایسا کرے ،بعد میں عمران خان کو ایسا جھٹکا لگتا ہے کہ یہ روتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کرکے اثاثوں میں اضافہ 5 ارب کا اضافہ کرلیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو اب سنسار ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے بچے ادھر ادھر پھرتے ہیں ،عدت میںاور ماہ عاشور میں نکاح کرلے ،12 بجے عید کی نماز پڑھے ،نماز جنازہ تک نا پڑھے تو فالور کہتے ہیں سب ٹھیک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک فتنہ ہے جس سے کئی فتنے پیدا ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان نالہ لئی کی پیدا وار ہے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران اور فتنوں کو عدالتوں سے رلیف مل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد جو بکواس کی ہے اس پر بھی کاروائی ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید اور عمران پارٹی کے سربراہ پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں اس پر ثبوت مانگے جائیں۔ ایک سوال پر سعید غنی نے کہاکہ عمران خان اپنے بچوں کی تعداد بتا دیں ،عمران خان اخلاقی اور مالی طور کرپٹ ثابت ہوا ہے ،عمران خان باتیں ریاست مدینہ کی باتیں کرتا حرکتیں اس کی سنگسار والی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہواس پر آصف علی زرداری سوار ہے کیونکہ عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی کی محنت سے ختم ہوئی ہے۔