لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی قسمت کھوٹی کرنیوالے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لیکر جاسکتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔









