شبلی فراز

عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔

اپنے بیان وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔