عمران خان

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 23 اپریل تک ملتوی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ سرکاری وکیل نے فاضل بنچ کو آگاہ کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی ۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے موقف اپنایا گیاہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ،استدعا ہے عدالت آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے،۔