اسلام آباد ہائیکورٹ 184

عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیمرا نے چیئرمین عمران خان کی بیس اگست کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔

پیمرا نے ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق جمانی نے عدالتی حکم پرعمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ جمع کرایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں