رانا ثناءاللہ

عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ، رانا ثناءاللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے، مینار پاکستان گراﺅنڈ بھرے گا، عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے، ہمارے استعفے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کا اندھا انتقام اس وقت بھی جاری ہے، پہلے آسٹریلیا میں 2 ارب کی جائیداد کا الزام لگایا گیا، میرے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف بیان کیلئے فیصل آباد سے منشیات فروشوں کو بلایا گیا، دباﺅ ڈالنے کے باوجود میرے خلاف ایک گواہ نہ ملا۔