عمران خان

عمران خان کامنحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منحرف سابق ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق منحرف ارکان نے عمران خان سے ملاقات کرکے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے رابطہ کیا تو عمران خان نے ملنے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران فیصل چیمہ ،مومنہ وحید اور خرم لغاری ایوان سے غیر حاضررہے تھے جنہیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور وضاحت طلب کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے کارکنان منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔