لاہور( رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا .
سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔