احسن اقبال 122

عمران خان نے گھڑی اور زیور نہیں پاکستان کی عزت بیچی،احسن اقبال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور زیور نہیں پاکستان کی عزت بیچی۔

احسن اقبال نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے 2 کروڑ میں گھڑی خرید کر 18 کروڑ کمائے، عمران خان نے ایک گھڑی نہیں بیچی، زیور نہیں بیچا، پاکستان کی عزت بیچی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ملنے والے تحفے بازار میں بیچ کر پیسے کمائے، تحفے دینے والے کیا سوچتے ہوں گے کہ کیا پاکستان کا وزیراعظم ایسی گری ہوئی حرکت کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں