فیصل چوہدری 45

عمران خان نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل کریں گے، فیصل چوہدری

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو اپنے فیصلے پر عمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بدلہ نہیں لینا، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا پاراچنار واقعے پر بانی پی ٹی آئی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف پلان رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں