لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے ، الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کریں ۔انہوںنے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے مقدمے میں عدالت پیش ہوئے ، بابر اعوان نے گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کروائی تھی کہ عمران خان پیش ہونگے ۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے ، میں نے عدالت میں درخواست دی کہ عمران خان کا میڈیکل دوبارہ کروایا جائے ،عمران خان کا پلستر چیک کروانا بہت ضروری ہے ،اسلام آباد پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ عمران خان کو فوری گرفتار کرے ۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کے بچے باہر ہیں اور قوم کے بچوں کو جیلوں میں بھیج رہا ہے، مریم نواز نے جو بات کی ہے اس پر انصاف ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ بابے رحمت کے فیصلوں کو چیک کرنا ہوگا ، الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کریں ۔
٭٭٭٭