مریم اورنگزیب 230

عمران خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں ،مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں ،عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ، شہبا شریف کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا ، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا کرپشن ثابت نہ ہو سکی ،عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی بجلی دوائی گیس لوٹنے آئے ہیں ،شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معاملات کی تفتیش ہو چکی ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران بزدار برادران نے بنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا ،عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا ، دو دو دفعہ گرفتار کیا ، تمام انکوائری ہو چکی ،عمران خان شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں ،عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیس ایف آئی کے حوالے کر دئیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہبا شریف کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا ، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا کرپشن ثابت نہ ہو سکی ،عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی بجلی دوائی گیس لوٹنے آئے ہیں ،شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معاملات کی تفتیش ہو چکی ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی ،شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا ۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ہر جھوٹے الزام اور سوال کا دس دس دفعہ جواب دے دیا ہے ،عمران صاحب صرف تین سال میں ارب آٹا ، ارب چینی ، اربوں کی بجلی اور گیس اور ارب دوائی چوری کا جواب دے دیں ،نیب تھک ہار چکا شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا ،عمران صاحب شہبا شریف کے حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تمام جھوٹے الزامات کی نیب نے جیل میں تفتیش کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں