چوہدری شجاعت حسین 195

عمران خان سے کہا تھا کہ مارچ کا ایجنڈا معیشت رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا، چوہدری شجاعت حسین

گجرات(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عمران خان سے کہا تھا کہ مارچ کا ایجنڈا معیشت رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا،اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا آصف زرداری سے میرا رابطہ رہتا ہے ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے، ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے،

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ عمران خان مارچ کرنے جارہے تھے تو کہا تھا ایجنڈا معیشت رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا، تمام جماعتوں کو کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہوجائے،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دانوں کو آئین کی بالادستی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے، جو لوگ معیشت کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ اس کے ذمہ دار سیاست دان ہوں گے لیکن نقصان غریب آدمی کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں