اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ملاقات کی جس میں امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران کراچی اور سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال کی بابت آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ نے اپنے دورہ کراچی کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جس میں سندھ کی صورتحال کی بابت بھی تفصیلات درج تھیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش کردہ رپورٹ میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور ان کے حل بھی تجویز کردیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ کویت کے متعلق بھی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دس سال کے بعد کویت کے ویزوں کا پاکستانیوں کے لیے اجرا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔