مریم اورنگزیب

عمران خان اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اورسلیکٹڈٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے ،عمران صاحب اب عوام آپ کے داعوں ، جھوٹوں، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے ،عمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا ؟

عمران صاحب آپ کا پلان تو ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا تھا؟،عمران صاحب پلان تو آپ کا کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا ، پورے ملک کو بھکاری بنا دیا ، وزیراعظم عمران خان کے ’نالج سٹی پلان‘ کی وڈیو ٹویٹ کرنے پر ردعمل میں انہوںنے کہا عمران صاحب پلان تو آپ کا تو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا بھی تھا ؟،عمران صاحب آپ کا پلان تو سائیکل پروزیراعظم ہاوس جانا بھی تھا ؟

عمران صاحب پلان تو آپ کا 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی؟،عمران صاحب آپ کے پلان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی؟ ،عمران صاحب پلان تو آپ کو جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا بھی تھا ؟ ،عمران صاحب پلان تو آپ نے انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھا،عمران صاحب پلان تو آپ کا پارلیمان میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دینے کا بھی تھا ؟

عمران صاحب ساڑھے سات سال خیبرپختونخواہ اور اڑھائی سال آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دیجے کا پلان پر عمل کیا ہے ،عمران صاحب آپ کا صرف آٹا چینی چوری کا پلان مکمل ہوا ،عمران صاحب آپ کا صرف بے نامی ۲۳ فارن فنڈنگ اکاونٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا پلان مکمل ہوا ،عمران صاحب پلان تو آپ کا بی آر ٹی پشاور بنانے کا بھی تھا لیکن صرف ۱۲۰ ارب کے کھڈے کھودنے کا پلان مکمل ہوا،عمران صاحب پلان آپ کا صرف کشمیر کا سودا کرنے کا مکمل ہوا