اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی۔کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کرنا تھی۔
عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو سماعت منسوخ ہونے سے مطلع کر دیا۔عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جبکہ 27 اور 30 اگست کی تاریخ پر کیس بغیر سماعت ملتوی کر دیا گیا تھا۔









