اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو کابینہ نجکاری کمیٹی ،کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔
وفاقی وزیر دونوں کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی نہیں رہے۔ وزیراعظم نے کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹوں کی تشکیل نو کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر شوکت ترین کابینہ نجکاری، سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں کے چیئرمین ہوں گے۔
وفاقی وزرا، توانائی، مواصلات، صنعت و پیداوار، وفاقی وزرا قانون، منصوبہ بندی اور نجکاری، وفاقی وزرا توانائی، نجکاری، صنعت و پیداوار کابینہ کمیٹی نجکاری کے ارکان میں شامل ہیں۔









