عمان

عمان نے کرونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کوداخلے کی اجاز ت دیدی

مسقط (رپورٹنگ آن لائن) سلطنت عمان نے مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت ملک میں داخل ہونے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری کردیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سلطنت عمان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ۔ سلطنت عمان نے واضح کیا کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنی نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ عمان میں جزوی لاک ڈائون ختم کر دیا گیا ہے، عمان میں انسداد کرونا وبا سے متعلق اعلی کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بھی یکم ستمبر سے معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تجارتی مراکز، ریستوران، ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں والے ادارے، اجتماعی پروگرامز اور کھیلوں پر سے بھی پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سلطنت عمان نے کرونا پابندیاں اٹھانے کے ساتھ یہ تاکید بھی کی کہ کرونا ایس او پیز کی پابندی برقرار رہے گی، اس حوالے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی غفلت نہ برتیں