علیزے شاہ 179

علیزے شاہ کی آواز میں راحت فتح علی کا گانا مقبول

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ علیزہ شا ہ آج کل اپنے مداحوں کو اپنی سریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کررہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت اورے پیا اپنی سریلی آواز میں گایا۔گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو ان سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔علیزے نے اپنی سریلی آواز میں اورے پیا گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں