کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ہیئر اسٹائل مداحوں کو پسند آگیا ہے۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے۔ان تصاویر میں اداکارہ کے بال چھوٹے ہیں اور اس کے علاوہ بالوں پر کلر اسٹریکنگ بھی کروائی ہے۔
اداکارہ کے اس نئے ہیئر اسٹائل کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین نے علیزے شاہ کویہ نیا ہیئر اسٹائل اپنانے پر منی ہیسٹ کے کردار ٹوکیو جبکہ کچھ نے امریکی گلوکارہ بلی ایلیش کی مشابہ قرار دے دیا ہے۔