علیزے شاہ 164

علیزے شاہ نے یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ بدتمیزی کی، نوید رضا کا دعویٰ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار نوید رضاء نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سینئر اداکاروں یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ بدتمیزی کی۔اداکار نوید رضاء نے یہ بات نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔پروگرامک ے میزبان احسن خان نے علیزے شاہ کا نام لئے بغیر نوید رضا سے سوال کیا کہ ان کے ہی پروگرام میں یاسر نواز نے ایک اداکارہ کے رویئے کی شکایت کی تھی اور یہ کہ آپ بھی ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کر رہے تھے اس سے متعلق آپ کیا کہنا چاہئیں گے جس پر نوید رضا نے میزبان کو ٹوکا کہ انہوں نے اداکارہ کا نام کیوں نہیں لیا؟ جس پر احسن خان نے کہا کہ انہیں جو سوال دیا گیا، اس میں نام نہیں لکھا ہوا۔

نوید رضا نے کہا کہ وہ اداکارہ علیزے شاہ تھیں اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف یاسر نواز بلکہ ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ناروا سلوک اختیار کیا۔نوید رضا نے کہا کہ علیزے شاہ اداکار یاسر نواز اور ہمایوں سعید سے کم عمر بھی ہیں اور وہ ان کے مقابلے میں نئی اداکارہ ہیں تو اس لحاظ سے انہیں نہ صرف ان کی عزت کرنی چاہیے تھی بلکہ اس بات پر فخر کرنا چاہیے تھا کہ سینئر اداکاروں نے ان کے ساتھ کام کرنے کی ہامی بھری۔

انہوں نے کہا کہ علیزیشاہ اس حد تک گئیں کہ انہوں نے یاسر نواز کے ڈائیلاگ تک ڈرامے سے نکلوائے اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مذکورہ ڈائیلاگز پر سین شوٹ نہیں کروائیں گی۔نوید رضا نے بتایا کہ یاسر نواز جیسے شخص نے بھی ہمایوں سعید کی کسی بات پر انکار نہیں کیا مگر علیزے شاہ نے ان کی باتیں نہ مانیں اور انہیں یہ تک طعنہ دیا کہ ‘وہ انہیں شوبز میں کام نہیں دلوا سکتے بلکہ وہ خود حاصل کرلیں گی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں