علیزے شاہ 188

علیزے شاہ سوشل میڈیا سے ناراض ہوگئیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والے لوگوں کی زندگیاں آسان کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصویروں میں علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ اپنے کمرے میں موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ علیزے شاہ کو کسی کا خوف ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کو دوسروں کی بے عزتی کرنے اور اْن پر تنقید کرنے میں بہت آسانی پیدا کردی ہے۔’

علیزے شاہ کا یہ کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سے بہت خفا ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں