بیرسٹر گوہر 17

علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا،باتیں من گھڑت ہیں،بیرسٹر گوہر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح صرف بانء پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں