علی امین خان 133

علی امین خان گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت

اسلام آ باد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نام نہاد سرچ آپریشنز میں کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے، بھارت جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو بےنقاب کریں گے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا، ترک صدر کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ترک حکومت اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں