شہریار خان آفریدی 

علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھ کر تعمیرِ پاکستان کو ممکن بنایا، شہریار خان آفریدی 

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر عوام کے نام پیغام میں کہاہے کہ علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھ کر تعمیر پاکستان کو ممکن بنایا۔

اپنے بیان میں شہر یار آفریدی نے کہاکہ ایک دانشور، فلسفی اور شاعر کی برسی کا دن ہے، آج ہم علامہ محمد اقبال کو اْنکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھ کر تعمیرِ پاکستان کو ممکن بنایا۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کشمیر اور کشمیری عوام کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے، علامہ اقبال کی کتاب ارمغانِ حجاز کا زیادہ تر حصہ کشمیر کیلئے وقف ہے۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال 1908 میں انجمنِ کشمیری مسلمانان کے سیکرٹری بھی رہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کے انکا دل سرزمین کشمیر کیلئے ہر لمحہ دعا گو رہا