شاہ محمود قریشی 203

علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور ‘ فراست ‘ اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)یومِ اقبال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور فراست اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ آج اس شخصیت کا یومِ ولادت ہے جنہیں مفکر پاکستان، عظیم فلسفی اور حکیم الامت کے نام سے جانا جاتا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں یہ بات کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ آج جس آزاد اور خودمختار ریاست میں ہم اپنی آزادانہ زندگیاں بسر کر رہے ہیں وہ حضرت علامہ اقبال رح کے خواب کی عملی تعبیر ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا کلام، قرآن و سنت کی ترجمانی کرتا ہے اور آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور ‘ فراست ‘ اور جذبہ ایمانی جیسی صفات سے روشناس کروایا ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی نسل نو کی بہترین تربیت کے لئے ضروری ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رح کے فلسفے اور فکر کو فروغ دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں