خدیجہ شاہ

عسکری ٹاور حملہ کیس، خدیجہ شاہ دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔