خلائی مریخ مشن

عرب دنیا کا پہلا خلائی مریخ مشن روانہ، امارات نے تاریخ رقم کردی

ابوظہبی(رپورٹنگ آن لائن) متحدہ عرب امارات نے تاریخ رقم کردی۔ عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن ’ہوپ پروب‘ نے پیر کو جاپان سے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔ امارات کے اس خلائی مشن کو العمل (ہوپ پروب ) کا نام دیا گیا ہے۔

مشن کو مریخ کے مدار تک پہنچنے میں لگ بھگ 200 دن درکار ہوں گے۔ اماراتی خبررساں ادارے کے مطابق سرخ سیارے کے مدار میں پہنچنے کے فوری بعد خلائی مشن وہاں کے موسمی حالات کا جائزہ شروع کرے گا اور آئندہ سو برس کے دوران وہاں انسانی بستی بسانے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ

تحقیقاتی مشن متحدہ عرب امارات میں سائنس ڈیٹا سینٹر کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مختلف گراؤنڈ سٹیشنوں کے ذریعے مریخ کے بارے میں نیا ڈیٹا جمع کرکے واپس بھیجے گا۔ امارات کی مریخ مشن سائنس ٹیم ان اعداد و شمار کا تجزیہ کرے گی اور انسانیت کی خدمت کیلیے اسے بین الاقوامی مریخ سائنس کیمونٹی کو مفت فراہم کرے گی۔

خلائی مشن پر ریڈ ایکسرے سسٹم نصب ہے۔ یہ مریخ کے زیریں فضائی غلاف کی پیمائش کرے گا اور درجہ حرارت کا تجزیہ کرے گا- سال بھرمریخ کے بدلتے ہوئے موسموں کی مکمل تصویر لی جائے گی۔