شاہد خاقان عباسی 177

عدالتوں سے نہیں گھبراتے ،چارج شیٹ میں کرپشن کا الزام نہیں رام کہانیاں ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خلاف چارج شیٹ کو رام کہانیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیںچارج شیٹ میں کرپشن کا الزام نہیں رام کہانیاں ہیں، جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک چارج ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست کی تھی۔

درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلئے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے۔ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن قاعدے کی پاسداری کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں